رائے پور، 9 جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے رائے پور میں تھانہ ارلا تھانے دار کا والدہ کے سامنے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیاپروائرل ہونے کے واقعہ کا وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے نوٹس لیا، جس کے بعد آج چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے ریاست کے تمام آئی جی اور ایس پی کو سخت ہدایات جاری کی ہے۔
ڈی جی پی نے تمام آئی جی اور ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ ایسے واقعے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔رائے پور کے ارلا تھانے دار نتن اپادھیائے کی ایک ویڈیو ملک بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اورلا کے پولیس آفیسر نتن اپادھیائے ماں کے سامنے بیٹے کو بے دردی سے پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نتن اپادھیائے بھی راہ چلتے لوگوں کو پیٹ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد رائے پور کے اس تھانہ صدر کو پورے ملک میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ، لوگ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی سے بھی سوال کر رہے ہیں۔سوشل میڈیاپرلوگوں کے سوالوں کا اثر اب دکھ رہا ہے۔ گذشتہ روز چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش نے اروالہ تھانیدا کے ذریعہ لوگوں کے پیٹنے کے واقعہ کو غیر انسانی اور قابل قبول نہیں قرار دیا تھا اور آج چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے ریاست کے تمام آئی جی اور ایس پی کو ہدایات جاری کی ہیں۔
رائے پور کے اروالہ تھانیدار نتن اپادھیائے کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں، آئی جی اور ایس پی نے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر اب کوئی پولیس اہلکار عام لوگوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کرتا ہے تو اسے معطل کرکے اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیاجائے۔ اس کے ساتھ ہی ہدایات میں یہ لکھا گیا ہے کہ پولیس کا سلوک کو عام لوگوں کے ساتھ اچھاہوناچاہئے۔